اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سیدالشہداء ہیڈکوارٹر کے رابطہ دفتر نے عالمی سامراج سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کے ساتھ سپاہ پاسداران کے جوانوں کی جھڑپ کی خبر دی ہے-
رپورٹ کے مطابق ایک ایسے دہشت گرد گروہ کا پتہ لگا کر، جو ملک کے اندر بدامنی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش میں تھا، جمعے کی صبح کارروائی کی گئی اور کردستان کے علاقے میں جھڑپ کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا-
جھڑپ کے دوران سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ان کے اسلحے اور جنگی ساز و سامان بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا-
.......
/169